مالیگاؤں / ناسک زون اسپیشل انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر بی جی شیکھر پاٹل کے خصوصی اسکواڈ غیر قانونی کاروبار کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ناسک زون میں مسلسل سرگرم ہے ،
اس ضمن میں خصوصی اسکواڈ نے 30 اکتوبر 2023 کو رات 8 بجکر 5 منٹ پر مالیگاؤں تعلقہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع جھوڑگاہ شیوار میں نیشنل ہائی وے نمبر 3 پر ہوٹل کرشنا کے پیچھے واقع خالی جگہ پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے ملزم نمبر نام 1) منوہر بھاؤ صاحب پاٹل عمر 24 سال نندالے تعلقہ ضلع دھولیہ اس وقت مقیم کرشنا ہوٹل جھوڑگاہ تعلقہ مالیگاؤں ضلع ناسک ،(2) روہت دادابھاؤ کھامکر عمر 18 سال 9 ماہ ساکن گوگلواڑ تعلقہ مالیگاؤں ضلع ناسک (3) گنیش کرشن شیلار 19 سال تامگاؤں ناسک (4) وکرم سورپال راٹھوڑ عمر 25 سال راجڑگاؤں تحصیل بدوانی وانی ریاست مدھیہ پردیش فی الحال رہائش جھوڑگاہ تعلقہ مالیگاؤں ضلع ناسک
(5) ونود چندرسین کلمے عمر 38 سال ساکن موڑ تعلقہ کھنڈوا ضلع کھنڈوا ریاست مدھیہ پردیش فی الحال رہائشی کرشنا ہوٹل مالیگاؤں ضلع ناسک (پک اپ نمبر MH24F 7840 کا ڈرائیور) ، (6) پرکاش گنیش مرانڈی 24 سال رہائشی۔ پی اؤ منڈی، مارکنڈا، بوکرے ریاست جھارکھنڈ ٹرک نمبر MH 12 VF 1344 کا ڈرائیور اور (7) پرسورام بھیکا گواندے عرف بھلا سیٹھ تعلقہ مالیگاؤں ضلع ناسک پر کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا ، ملزمان نے لوہے اور پلاسٹک کے ڈرموں میں ذخیرہ شدہ ضروری پیٹرول، ڈیزل اور بائیو ڈیزل جیسا آتش گیر مائع اپنے قبضے میں رکھا اور بغیر لائسنس کے غیر قانونی طور پر اپنے مالی فائدے کے لیے بغیر لائسنس کے ایک غیر مجاز نلی سے باہر نکال کر پیٹرول ڈیزل ، بایو ڈیزل جیسا آتش گیر مائع ذاتی فائدے کے لئے فروخت کے مقصد کے تحت رکھا تھا ، درکار مواد کا ذخیرہ ان کے اپنے قبضے سے غیر قانونی طور پر پایا گیا اور غیر قانونی طور پر فروخت کیا گیا ، مذکورہ جگہ پر آگ سے بچاؤ کے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، اس لیے یہ دیکھا گیا کہ انسانی جانوں کے ساتھ دھوکہ ہو سکتا ہے ۔ وہیں ملزم نمبر 6 )پرکاش گنیش مرانڈی نے ناجائز طور پر ٹرک کے مالک کے ساتھ دھوکہ دہی کرتے ہوئے قبضے میں دی گئی ٹرک نمبر MH 12 VF 1344 سے غیر قانونی طور پر ڈیزل نکال کر ملزم نمبر1 سے 5 اور مطلوب ملزم نمبر 7 نے اپنے مالی فائدے کے لیے یہ جرم کیا ، ملزمان کے قبضے سے خصوصی اسکواڈ میں شامل پولیس انسپکٹر دولت راؤ جادھو و انکی ٹیم نے 20 لاکھ 18 ہزار 740 رویے کا مال ضبط کیا ہے ،
اس معاملے میں مالیگاؤں تعلقہ پولس نے گناہ رجسٹر نمبر
748/2023 تعزیرات ہند کی دفعہ 285، 286، 406، 408، 336 ، 33 اور ضروری اشیاء ایکٹ 1955 کی دفعہ 3 اور 7 کے تحت مقدمہ درج کر تحقیقات شروع کردی ہے ۔