مشہور خبریں

ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی خودکشی ، مرنے والوں میں 3 بھی بچے شامل

 


گجرات / گجرات کے سورت میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی خودکشی کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔  اس خودکشی میں تین بچوں کے شامل ہونے سے اس معاملے کو لے کر کھلبلی مچ گئی ہے ۔  یہ واقعہ اس خاندان کے لکھے گئے خودکشی نوٹ کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔ 

 


پولیس کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق یہ واقعہ سورت کے پالن پور پاٹیا میں واقع سدھیشور اپارٹمنٹ میں . آج بروز سنیچر (28 اکتوبر ) کو پیش آیا ہے ، مرنے والوں میں منیش سولنکی، ان کی بیوی ریتا سولنکی، والد کانو سولنکی، والدہ شوبھا سولنکی اور دیشا، کاویہ اور کشال نام کے تین بچے شامل ہیں۔  ان میں سے 6 لوگوں کی موت زہر پینے سے ہوئی اور ایک کی موت پھانسی لگنے سے ہوئی اس طرح کا خلاصہ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں ہوا ہے ۔


اس واقع کا علم جب  پڑوسیوں کو ہوا تو انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اسکی اطلاع دی ۔ جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر مزید تفتیش شروع کردی۔  اس خاندان کی اجتماعی خودکشی کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔  اس کے علاوہ پولس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ آیا اس خاندان میں کوئی جھگڑا تھا یا مالی تنگی کی وجہ سے خودکشی جیسا سنگین قدم اٹھایا گیا ہے ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.