مشہور خبریں

جامعہ اسلامیہ فیض مسیح الامت چھپرا مغربی میں جمعہ کو ایک روزہ اجلاس عام

 


یوپی / دھن گھٹا سنت کبیر نگر تحصیل دھن گھٹا حلقہ واقع جامعہ اسلامیہ فیض مسیح الامت چھپرا مغربی (بگہی) میں  نمونہ سلف مولانا عظیم اللہ صاحب قاسمی کی زیر سرپرستی میں آئندہ 10 نومبر 2023 بروز جمعہ بعد نماز عشاء ایک روزہ اجلاس عام منعقد ہوگا اجلاس کی صدارت مولانا ابوالکلام حماد مظاہری مہتمم مدرسہ عربیہ بستان العلوم پولی ،اور نظامت کے فرائض عالمی شہرت یافتہ شاعر اسد مہتاب خلیل آبادی انجام دیں گے ، جامعہ اسلامیہ کے مہتمم مولانا اسرار الحق حلیمی نے جاری ایک پریس ریلیز میں نمائندہ کو  بتایا کہ مذکورہ آئندہ  10 نومبر کو ہونے والے اجلاس عام کے خصوصی مقرر

مولانا عبداللہ سالم چترویدی (ارریہ بہار ) اور  خطیب عصر مفتی احمد شمیم مدرسہ عربیہ ریاض العلوم چوکیہ گورینی ضلع جونپور ہونگے اجلاس عام میں ضلع سنت کبیر سمیت اطراف کے نامور علماء کرام مفتی حفیظ اللہ قاسمی،مفتی  محبوب احمد قاسمی ، مولانا شجاع الدین مظاہری ،قاری محمد وسیم قاسمی ندوی ، قاری ازہر عالم مہتمم مدرسہ عربیہ قاسم العلوم نریاؤں اعظم گڑھ ،مولانا عبد الواحد قاسمی ، مولانا عبد الرحمٰن ممبئی ،

اور شاعر اسلام شاداب اعظمی کی شرکت متوقع ہے جبکہ مذکورہ اجلاس عام کے مہمان اعزازی ایچ ایم گرین سٹی لکھنؤ  کے ڈائریکٹر مولانا حفیظ اللہ حلیمی ہونگے ، اجلاس کے کنوینر مولانا اسرار الحق حلیمی نے ضلع سنت کبیر نگر حلقہ کے   سرکردہ شخصیات و قرب جوار کی   معزز  عوام سے ہونے والے اجلاس عام میں شرکت کی اپیل کی ہے، اسطرح کی تفصیلات بغرض اشاعت  عقیل احمد خان نے روانہ کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.