مالیگاؤں / ناسک ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شاہجی امپ ، ایڈیشنل ایس پی انکیت بھارتی ، ڈی واے ایس پی پشکراج سریاونشی کی ہدایت و رہنمائی میں پوارواڑی پولیس انسپکٹر سدھیر پاٹل کو 9 اکتوبر 2023 کو خفیہ خبر ملی کہ پیدل گھوم رہے 5 افراد لوگوں کو روک کر ہتھیاروں سے دھمکیاں دے کر موبائل و پیسے لوٹ رہے ہیں اور ابھی وہ لوگ ممبئی آگرہ ہائے وے لبیک ہوٹل کے پاس لوٹ مار کرنے گئے ہیں ۔ خبر ملتے ہی پولیس انسپکٹر سدھیر پاٹل، حولدار راکیش اوبالے، نیلیش نکم، سنتوش سانگلے، امیش کھیرنار، ونود چوہان، نوناتھ شیلار پر مشتمل ایک ٹیم پنچ کے ساتھ کاروائی کے لئے روانہ ہوئی موقع پر پہونچی ٹیم کی خبر لگتے ہی ملزمان فرار ہونے لگے اس دوران پولیس ٹیم 3 افراد کو پکڑنے میں کامیاب ہوئی ، جن میں مالیگاؤں شہر کے پولیس اسٹیشن میں داخل مقدمات میں مفرور ملزم نمبر 01) شیخ ربانی شیخ قادر عمر -32 سال ساکن بفاتی پورہ مالیگاؤں پکڑ میں آگیا ، 2) شیخ ظہیر شیخ ہارون عمر 30 سال ساکن رسول پورہ مالیگاؤں۔ 3) جلال محمد حنیف عمر 28 سال ساکن دیوی کا ملہ گرفتار کیے گئے ، نیز 4) شاہد اختر شکیل احمد عرف اختر کالیا کے جی این نگر مالیگاؤں۔ 5) محمد رضا رئیس احمد عرف شیرا ساکن عائشہ نگر چوک مالیگاؤں اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے ۔ وہیں مذکورہ گرفتار تینوں ملزمان کی تلاشی لی گئی تو ان کے قبضے سے 2 دیسی پستول ، 6 زندہ کارتوس اور 1 تیز دھار تلوار برآمد ہوئی جس کی مجموعی مالیت 51,500 روپے ہے ، معلوم ہوکہ تمام ملزمان ڈکیتی کی تیاری کر رہے تھے اس معاملے میں پوار واڑی پولیس نے گناہ رجسٹر نمبر 260/2023 دفعہ 399، آرم ایکٹ 3/25 اور 4/25 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، اس معاملے کی دیگر تحقیقات پولیس انسپکٹر سدھیر پاٹل کر رہے ہیں۔
گرفتار ملزم شیخ ربانی شیخ قادر عمر - 32 سال بفاتی پورہ مالیگاؤں پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں داخل 1) گناہ رجسٹر نمبر 11/2022 دفعہ 394, آرم ایکٹ 3/25 ، (2) گناہ رجسٹر نمبر 119/2022 سیکشن 307 ، (3) 249/2022 دفعہ 307 ، (4) 251/2022 دفعہ 399, 5) 269/2022 دفعہ 399 ، مالیگاؤں سٹی پولیس اسٹیشن میں داخل مقدمہ 6) گناہ رجسٹر نمبر 176/2022 آرم ایکٹ سیکشن 3/25 نیز (7)جلگاؤں ضلع کاسودہ پولیس اسٹیشن میں داخل گناہ رجسٹر نمبر 22/2023 آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت داخل جرم میں مفرور تھا ۔ معلوم ہوکہ مالیگاؤں پولیس کے لئے یہ بڑی کامیابی مانی جارہی ہے ۔