مالیگاؤں / راول گاؤں کے آگے واقع تلواڑہ گاؤں کے تالاب میں ایک 17 سالہ نوجوان کی ڈوبنے سے ہوئی موت ۔
ملی تفصیلات کے مطابق فائر بریگیڈ ملازم شکیل تیراک نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کے راول گاؤں کے آگے واقع تلواڑہ کے پاس واقع تالاب کے پاس بکریا چرانے گیا 17 سالہ نوجوان یوگیش رام راؤ سونونے ساکن تلواڑہ تعلقہ مالیگاؤں بکریا چراتے ہوئے اچانک تالاب میں گر کر ڈوب گیا جہاں اسکی موت واقع ہو گئی ،
آج میں چھٹی پر تھا مجھے فون آیا کے صبح 8 بجے کے دوران تلواڑہ تالاب میں ایک بکری چرانے والا ( چرواہا ) ڈوب گیا ہے ، اطلاع ملتے ہی میں نے موقع پر پہونچ کر دوپہر تقریبا 3 بجے گہرے پانی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے غرق آب نوجوان کی لاش باہر نکالی ، اس دوران گاؤں کے سرکردہ افراد وہاں معاونت کے لئے موجود تھے ، نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے سپرد کردی گئی ہے ۔