مشہور خبریں

مجیا دادا قتل معاملے میں سزا یافتہ اشرف کچی کی ضمانت منظور

 


مالیگاؤں / پوارواڑی پولیس اسٹیشن کی حدود میں رہائش 28 سالہ ماجد حسین واجد حسین عرف مجیا دادا ساکن پاور ہاؤس 60 فٹی روڈ سلطان ممبر کے گھر کے پاس کا قتل 8 اپریل 2019 میں ہوا تھا ، اس معاملے پوارواڑی پولیس نے مجیا دادا کی بیوی ثنا ماجد حسین 20 سال ساکن ڈپو کی فریاد پر محمّد اشرف ولی محمّد 33 سال ساکن حسین سیٹھ کا ملہ میمن کالونی روم نمبر 6 مالیگاؤں سمیت دیگر افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا ، سبھی افراد کو گرفتار کر جیل بھیج دیا تھا ، اس معاملے مقدمے کی سنوائی کرتے ہوئے معزز جج نے دیگر گرفتار مشتبہ افراد کے خلاف ثبوت نہ ہونے پر رہائی کا حکم دیتے ہوئے ، 18 اپریل 2022 کو معزز جج شری ایس یو بگیلے نے گواہوں اور ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے محمد اشرف ولی محمّد کو دفعہ 302 کے

تحت عمر قید  اور 10 ہزار روپے جرمانہ کا حکم دیا تھا ، اسکے علاوہ قلم 201 کے تحت 5 سال قید اور 2000 روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیا تھا ، اس فیصلے کے بعد اہل خانہ نے ہائی کورٹ میں ضمانت کی اپیل داخل کی تھی ، اس معاملے میں ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کے فیصلے کے بعد اپیل پر نظر ثانی کرتے ہوئے آج محمّد اشرف ولی محمّد عرف اشرف کچی کو 25 ہزار روپے کے پی آر بانڈ پر ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.