مشہور خبریں

جعلی پاور آف اٹارنی بنا کر ملکیت میں غبن کرنے کی کوشش ، مقدمہ درج

 


ناسک/ خاندان کی لاعلمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ناسک کے دیولالی شیوار میں زرعی زمین (کھیتی زمین ) کے حوالے سے رجسٹرڈ خصوصی اٹارنی لیٹر (جرنل مختار ) جھوٹا بنا کر مالی فراڈ اور اپنے فائدے کے لیے کم قیمت پر خرید کر آمدنی کو نگلنے کی کوشش کرنے کے معاملے میں ناسک روڈ کے ایک شخص کے خلاف بمبئی ناکہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 امباداس رامبھاؤ اوٹے (عمر 56 سال ، رہائش اوٹے مالا، جئے بھوانی روڈ، بھارت پٹرول پمپ کے پیچھے، ناسک روڈ، ناسک) نے اس معاملے میں شکایت درج کرائی ہے۔  اس کے مطابق، پولس نے ملزم سریش وامن گائیکواڑ (عمر 58سال، ساکن دت مندر کے سامنے، گائکواڑ مالا، ناسک روڈ، ناسک) کے خلاف دھوکہ دہی کا معاملہ درج کیا ہے۔


 دریں اثنا، یہ واقعہ 17 ستمبر 2004 سے 03 فروری 2023 کے درمیان کو سب رجسٹرار آفس 02 ناسک روڈ، ناسک اور سب رجسٹرار آفس ناسک 06 دوارکا، ناسک میں پیش آیا ہے ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.