مشہور خبریں

آن لائن پارٹ ٹائم جاب کے نام پر 13 لاکھ 8 ہزار رویے کی ٹھگی ، سوشل میڈیا پر آن لائن فل ٹائم ، پارٹ ٹائم جاب کے اشتہارات کی کثرت ، شہریان احتیاط برتیں

 


مالیگاؤں / مالیگاؤں شہر سمیت ریاست بھر میں سوشل میڈیا پر آن لائن جاب ورک فر ہوم ، فل ٹائم ، پارٹ ٹائم جاب کے اشتہارات گردش کررہے ہیں ، ان اشتہارات میں نہ تو جاب دینے والے کی کوئی تفصیل ہوتی ہے اور نہ ہی کام کے متعلق کوئی تفصیلات دی جاتی ہے ، وہیں ان اشتہارات سے کم وقت میں زیادہ پیسہ کمانے کی لالچ رکھنے والے افراد زیادہ شکار ہو رہے ہیں ۔ ایسا ہی ایک معاملہ کل ناسک سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں داخل ہوا ہے جس میں گورو یوگیش پاٹل 29 سال ساکن مایا بازار کے پاس گھوٹی بدرک تعلقہ اگتپوری ضلع ناسک نے  ناسک سائبر پولیس اسٹیشن میں فریاد دی کے 8 ستمبر 2023 سے 15 ستمبر 2023 کے درمیان اسکے ساتھ پارٹ ٹائم جاب دینے کے نام پر آن لائن فراڈ کیا گیا ہے ۔



تفصیلات میں فریادی گورو پاٹل نے بتایا کے 8/09/023 سے 15/09/023 کے درمیان نامعلوم شخص نے فریادی کو ٹیلی گرام پر آن لائن ایئر ٹکٹ بکنگ پرموشن کے پارٹ ٹائم جاب ورک فرام ہوم دینے کے نام پر وقتاً فوقتا مختلف ٹاسک دیکر 13 لاکھ 8 ہزار 713 روپے کی نقد رقم حاصل کر فراڈ کیا ۔ اس معاملے میں ناسک سائبر پولیس نے گورو پاٹل کی فریاد پر نامعلوم ملزم کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 13/023 قلم 420 آئی ٹی ایکٹ 66 (k) ، 66 (d) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، اس معاملے کی دیگرتحقیقات پولیس انسپکٹر ستیاجیت آملے سائبر پولیس اسٹیشن ناسک کررہے ہیں ۔ وہیں عوام کو چاہیئے کے بلا تحقیق آن لائن کاروبار سے گریز کریں ، احتیاط برتیں اور محفوظ رہیں ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.