بس ڈرائیور کے ساتھ مارپیٹ ، شیخ حسن و شیخ ناصر کے خلاف مقدمہ درج
0
اکتوبر 16, 2023
مالیگاؤں / پولیس کنٹرول روم سے ملی معلومات کے مطابق شانتیلال رگھوناتھ پاٹل 43 ، ایس ٹی ڈرائیور مالیگاؤں آگھار ، ساکن روجھانے تعلقہ مالیگاؤں نے پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں فریاد دی کہ 15 اکتوبر 2023 شام 5 بجے کے دوران درے گاؤں کے پاس وہ بس نمبر MH 06 S 8894 لیکر جارہا تھا کے اسی دوران ایف زیڈ موٹر سائیکل پر سوار ملزم بس کے آگے گاڑی چلاتے ہوئے کبھی دائیں کبھی بائیں لے جارہا تھا ، ملزم ہارن بجانے کے باوجود ایسا کرتا رہا اور موٹر سائیکل کو راستے کے درمیان بس کے سامنے کھڑا کر بس کو روک دیا ،
ملزم نے سرکاری کام میں رخنہ اندازی کرتے ہوئے بس ڈرائیور کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے دہشت پیدا کی ۔ اس معاملے میں پوایواری پولیس نے بس ڈرائیور شانتی لال پاٹل کی شکایت پر ملزم نمبر (1) شیخ حسن شیخ سلیم 33 سال ، (2) شیخ ناصر شیخ شکیل 31 سال دونوں ساکن رمضانپورہ مالیگاؤں کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 265/023 قلم 353 ، 332 ، 323 ، 504 ، 506 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، دیگر تحقیقات پی آئے پاٹل کررہے ہیں ۔
Tags