مشہور خبریں

ناسک دیہی پولیس ریاست میں لگاتار دوسری مرتبہ سرفہرست ، سی سی ٹی این ایس برانچ میں کام کرنے والی خواتین افسران کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد

 


ناسک/ سی سی ٹی این ایس ( کرائم اینڈ کریمنل ٹریکنگ نیٹ ورک اینڈ سسٹمز) کا نظام 2015 سے ملکی سطح پر شروع کیا گیا ہے تاکہ پولیس کی تمام سرگرمیوں بشمول تمام جرائم اور ملزمان کی معلومات کو پولیس اسٹیشن میں محفوظ کیا جا سکے ۔


 ریاست بھر میں پولیس یونٹس کے ذریعہ چلائے جانے والے سی سی ٹی این ایس کے کام کاج کی ماہانہ نگرانی ریاستی جرائم کے تفتیشی محکمہ کے ذریعہ کی جاتی ہے ۔ جولائی 2023 کی تشخیص میں ناسک دیہی حصے کو پہلے نمبر پر رکھا گیا تھا۔  حال ہی میں اگست 2023 کی تشخیص کا اعلان کیا گیا ہے اور اس میں بھی ناسک دیہی یونٹ کو ٹاپ پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔  اس طرح ناسک دیہی یونٹ نے لگاتار دوسری بار سی سی ٹی این ایس اسیسمنٹ میں اول آنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔


 دریں اثنا، ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر میں سی سی ٹی این ایس برانچ کام کر رہی ہے اور اس برانچ میں کام کرنے والی خواتین افسران ، سیما اوگلمگلے، جیوتی اہیرے، پرتیبھا شندے اور کویتا بھور کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شاہجی امپ نے ان کی شاندار کارکردگی کے لیے مبارکباد دی ۔ اس موقع پر ضلع افسران کے ساتھ مالیگاؤں ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی بھی موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.