مالیگاؤں / 22 نومبر 2023 بروز بدھ صبح 7 بجے کے دوران مانجر گاؤں سے مالیگاؤں دودھ فروخت کرنے آرہے نوجوان کی موٹر سائیکل سمیت کنویں میں گرنے سے موت واقع ہوگئی ۔
ملی تفصیلات کے مطابق فائر بریگیڈ ملازم شکیل تیراک نے بتایا کہ آج صبح 7 بجے کے درمیان مالیگاؤں سے 22 کلو میٹر کی دوری پر واقع مانجر گاؤں ( منماڑ سے لگ کر ) کا 32 سالہ نوجوان کھیڑو رمیش لوکھنڈے حسب معمول اپنے گھر سے مالیگاؤں میں دودھ فروخت کرنے کے لئے نکلا اسی دوران گاؤں کے ہی کچے راستے پر موجود زمینی کنویں کے پاس سے گزرتے ہوئے دودھ سے بھری کین کے سبب بیلنس بگڑ گیا اور وہ موٹر سائیکل سمیت کنویں میں گر گیا ، حادثے کی خبر ملتے ہی مقامی افراد نے نوجوان کو باہر نکالنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے ،
صبح 10 بجے مالیگاؤں فائر بریگیڈ انچارج سنجے پوار کو اسکی اطلاع دی گئی ، خبر ملتے ہی شکیل تیراک نے موقع پر پہونچ کر 120 فٹ گہرے کنویں میں موجود 40 سے 45 فٹ پانی میں اتر کر ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد لاش سمیت موٹر سائیکل کو باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی ، مقامی پولیس نے پانچ نامہ و پوسٹ مارٹم کے بعد آخری رسومات کیلئے لاش اہل خانہ کے سپرد کی ، مرنے والا نوجوان شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ بتایا گیا ہے ۔