مالیگاؤں / ناسک گرامین پولیس سپرنٹنڈنٹ شری بالا صاحب پاٹل نے ناسک دیہی ضلع کے مالیگاؤں شہر میں غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسی مناسبت سے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شری تیگبیر سنگھ سندھو اور مالیگاؤں سٹی سب ڈویژن کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سدھارتھ باروال نے غیر قانونی کاروبار کے بارے میں معلومات طلب کر پوار واڑی پولیس اسٹیشن کے افیسر انچارج شری راہل کھتال کو چھاپہ مار کاروائی کرنے کی ہدایت دی ۔
اسی مناسبت سے 19/09/2025 کو پولیس انسپکٹر کھتال کی ٹیم کے افسران اور اہلکاروں کو ایک خفیہ مخبر کے ذریعے اطلاع ملی کہ ملزم شیخ ماجد شیخ ارشد ساکن کمالپورہ ایک پک اپ گاڑی میں مویشی لا رہا ہے، اسی مناسبت سے چھاپے کی منصوبہ بندی کی گئی اور صبح 7:00 بجے فارمیسی نگر روڈ پر آنے والی ایک پک اپ گاڑی MH 04 EL 4935 کو قبضے میں لیتے ہوئے 02 مویشی جن کی مالیت 2000 روپے ہے ایسے کل 3,75,000 روپئے مال ضبط کرتے ہوئے گناہ 241/2025 کے تحت مقدمہ درج کیا ۔
علاوہ ازیں دیگر خفیہ معلومات کی بنیاد پر موصول ہونے والی اطلاعات کی بنیاد پر ملزم آصف وائر مین ساکن گلشیر نگر مویشیوں کے ذبیحہ پر پابندی کے باوجود اپنے گھر میں مویشیوں کا گوشت فروخت کر رہا تھا۔ اس پر چھاپہ مارا کاروائی کرتے ہوئے 845 کلو گرام مویشیوں کا گوشت اور وزن ترازو جس کی مالیت 1,87,500 کا مال اس کے گھر کے قریب اس کی فور وہیلر میکسیما سے برآمد کیا گیا ۔ اس معاملے میں اس کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 243/025 مویشی قائدہ قلم تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ، تیسرے خفیہ مخبر کے ذریعے اطلاع ملی کہ ملزم انصاری ابوبکر رضوان، مہاراشٹر حکومت کی طرف سے ممنوعہ گٹکا باہر گاؤں سے مالیگاؤں شہر تک ایک چھوٹے چار پہیہ گاڑی میں فروخت کرنے آرہا ہے۔ اس پر چھاپے کا منصوبہ بنایا گیا اور اسے حراست میں لے لیا گیا۔ اس کی گاڑی سے 2,25,000 گٹکا اور ٹاٹا کمپنی کا ایک چھوٹا فور وہیلر K. M H 01 CV 3283 برآمد ہوا۔ اس کاروائی میں کل 3,75,000 مالیت کا سامان برآمد ہوا۔ اس کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 245/2025 B.N.S قلم 123,274, 275,223 تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
ناسک دیہی ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر بالاصاحب پاٹل، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر تیگبیر سنگھ سندھو اور مالیگاؤں سٹی سب ڈویژن کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سدھارتھ باروال کی رہنمائی اور ہدایات کے مطابق، پوارواڑی پولیس اسٹیشن کی ٹیم پی آئی راہول کھتال، اے پی آئی کرن پاٹل، پی ایس ائے پون سوپنار ، پولیس حوالدار راکیش اوبالے، سنتوش سانگلے، نیلیش نکم، امیش کھیرنار، ونود چوان، نوناتھ شیلار، سچن راٹھوڑ نے کاروائی کو انجام دیتے ہوئے 03 معاملے میں 02 گائے نسل کے جانور اور 01 گٹکے کے معاملہ درج کیا کرتے ہوئے 9 لاکھ 37 ہزار روپے کا مال ضبط کیا ہے ۔