ناسک / ناسک پیٹھ روڈ پر کرنجلی کے قریب ایک ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔
اس سلسلے میں مزید معلومات یہ ہے کرنجلی کے قریب پاتلی گاؤں کا نوجوان موٹرسائیکل نمبر (MH 03 PA 5546) پر پیٹھ کی طرف جارہا تھا کے اسی دوران گجرات سے ناسک کی طرف آرہی ٹرک نمبر (MH 12 VF 0905) کی آمنے سامنے ٹکّر ہوگئی ،
اس دوران موٹر سائیکل پر سوار للت گنگارام گاولی (21سال) اور لہو نامدیو ڈولے (20سال) ٹرک کے پہیے کی زد میں آ گئے اور دونوں نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا ہے ۔ اس سلسلے میں پیٹھ پولس اسٹیشن میں حادثہ کا معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر جھروال کررہے ہیں ۔