مالیگاؤں / (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر کے ہونہار طالب علم عبیداللہ جلیل احمد نے BHMS (بیچلر آف ہومیوپیتھک میڈیسن اینڈ سرجری) کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے شہر و خاندان کا نام روشن کیا ہے۔
عبیداللہ جلیل نے کے بی آباد ہومیوپیتھک میڈیکل کالج، چاندوڑ (ناسک) سے BHMS میں فرسٹ کلاس سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کل 1500 میں سے 901 نمبرات (60.67 فیصد) حاصل کیے۔ عبیداللہ کے والد بیرونِ ملک میں کار ڈرائیونگ کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ وہ رضوان اقبال سر (مالیگاؤں ہائی اسکول) کے بھانجے اور مالیگاؤں کے معروف سماجی و تعلیمی شخصیت حاجی اقبال احمد و ڈاکٹر الطاف فیملی کے نواسے ہیں۔
ان کی اس کامیابی کو تعلیمی حلقوں میں خوب سراہا جا رہا ہے اور نوجوانوں کے لیے ایک مثالی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ عبیداللہ نے اپنی کامیابی والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ بتایا۔ مقامی سماجی و تعلیمی شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ طب کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے کر انسانیت کے لیے باعثِ فخر ثابت ہوں گے۔
