مشہور خبریں

مالیگاؤں شہر کے کئی علاقوں میں ہتھیار سے دھمکا کر لوٹ مار کرنے والوں پر پولیس کا شکنجہ مضبوط ، سی سی ٹی وی میں قید گرفتار محمود کو 2 دن کی پولیس کسٹڈی ، موٹر سائیکل ضبط

 


مالیگاؤں / گزشتہ کئی دنوں سے شہر بھر میں ہونے والی لوٹ مار کی وارداتیں پولیس کے خوف سے بند تھی ، مگر گزشتہ رات شہر کے کئی علاقوں میں اچانک 2 موٹر سائیکل سواروں کے ذریعے ہتھیار سے دھمکا کر اور مارپیٹ کر کے موبائل فون اور پیسے چھننے کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے شہر سمیت ضلع بھر کی عوام میں خوف پیدا ہوگیا تھا ، مگر بروقت شہر ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی و ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو نے  عملی اقدامات کرتے ہوئے شہیر میں پھیل رہے خوف کو ختم کرتے ہوئے ایک ملزم اور کرائم میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کو ضبط کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔


اس ضمن میں سٹی پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر شری پنڈت راؤ سونونے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 20 جون 2023 بروز منگل کی رات 2 بجے کے درمیان محمّد عمران محمّد صابر  پیشہ پاورلوم مالک ، آفس میں بیٹھا تھا کے اسی دوران 2 نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر آئے اور اسے ہتھیار سے دھمکاتے ہوئے مارپیٹ کر موبائل فون اور پیسے چھین کر فرار ہوگئے ،


محمّد عمران نے رات 2 بجے سٹی پولیس اسٹیشن میں اس واردات کی شکایت دی ، شکایت ملتے ہی شہر ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی ، ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو کی رہنمائی میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پورے شہر میں تلاشی مہم شروع کی گئی ، اس درمیان سی سی ٹی وی فوٹیج میں موجود ایک ملزم کی خفیہ خبر ملی ، خبر ملتے ہی ہم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا ، اور کرائم میں استعمال ہوئی موٹر سائیکل کو بھی ضبط کیا گیا ہے ، معلوم ہوکہ شہر بھر میں خوف کا ماحول پیدا کرنے والے یوسف بھوریا اور محمّد محمود دونوں ساکن پوارواڑی کے رہائشی ہے ،  پولیس نے محمّد محمود کو گرفتار کرتے ہوئے مقامی کورٹ میں حاضر کیا جہاں اسے دو دنوں کی پولیس کسٹڈی میں رکھے جانے کے احکامات دیئے گئے ہیں ، وہیں فرار ہوئے یوسف بھوریا کو پولیس تلاش کررہی ہے ، اس معاملے کی دیگر تحقیقات پی ایس آئے پٹھارے کررہے ہیں ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.