مشہور خبریں

چھوٹا سائنہ میں 45 سالہ شخص کی کنویں میں کود کر خودکشی

 


مالیگاؤں / مالیگاؤں سے 16 سے 17 کلو میٹر کی دوری پر چھوٹا سائنہ دیہات میں ایک شخص نے کنویں میں کود کر خودکشی کرلی ۔

ملی تفصیلات کے مطابق شکیل تیراک نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آج بروز جمعہ دوپہر 3 بجے کے درمیان چھوٹا سائنہ دیہات میں سونونے نامی شخص کنویں میں کود کر ڈوب گیا تھا ، جس سے اسکی موت واقع ہوگئی ، شام تقریبا 6 بجے اس حادثے کی اطلاع مالیگاؤں فائر بریگیڈ انچارج سنجے پوار کو دی گئی ،


اطلاع ملتے ہی موقع پر فائر بریگیڈ ملازمین شکیل تیراک ، رفیق خان ، وکاس بورگے ، نیلیش ، سریاونشی پہلوان ، ڈرائیور شندے نے موقع پر پہونچ ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہوئے پانی میں ڈوبے چیتے رام ھری رام سونونے 45 سال ساکن چھوٹا سائنہ کو باہر نکل کر پولیس و اہل خانہ کے سپرد کیا ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.