مشہور خبریں

چندنپوری شیوار میں تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل اور کار کو ٹکّر ، مدنی نگر کا سیّد عمران جاں بحق ، دو افراد زخمی

 


مالیگاؤں/ ممبئی-آگرہ ہائی وے پر چندنپوری شیوار میں ایک تیز رفتار ٹرک موٹر سائیکل  اور ایک انووا کار سے ٹکرا گئی ۔  اس حادثہ میں موٹر سائیکل سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی اور دیگر 2 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔


ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق ہائی وے پر رواں دواں موٹر سائیکل نمبر (MH 41 AY 3673) کو ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار عمران سید عابد (عمر 30 سال) ساکن مدنی نگر شدید زخمی ہوتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ، وہیں مرحوم کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ساتھی شیخ بشیر شیخ رحیم الدین شدید زخمی ہیں ۔

 اس دوران موٹر سائیکل  کو ٹکر دینے والے ٹرک نے  سامنے سے آنے والی انووا کار کو بھی ٹکر دے ماری جس سے کار ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے ۔  اس معاملے میں پولیس کانسٹیبل راجندر باگل کی شکایت پر قلعہ  پولیس نے فرار ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.