ناسک : 25 جون / گھوٹی-سنر شاہراہ پر ایس ایم بی ٹی کالج کے سامنے ایک واقعہ پیش آیا جہاں گائے کے گوشت کی اسمگلنگ کے شبہ میں ہجوم نے دو نوجوانوں کو بے دردی سے پیٹا۔ اگتپوری واقعہ کے چند دن بعد ایک بار پھر مآب لنچنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس مار پیٹ میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی اور دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوا ہے ۔
مہلوک نوجوان کی شناخت عفان انصاری (عمر 25سال) کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کرلا میں رہنے والے یہ دونوں نوجوان فور وہیلر میں گوشت لے جا رہے تھے۔ گھوٹی پولس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کر کے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ اگتپوری میں پیش آنے والے واقعہ کے کچھ دنوں بعد گھوٹی علاقہ میں مآب لنچنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔گھوٹی پولس اس معاملے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔