ناسک/ ناسک شہر میں جس طرح جرائم کی شرح دن بہ دن بڑھ رہی ہے، اس سے امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔
ناسک شہر کے ساتپور علاقے میں ایک مہاجر خاتون کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔ جس سے علاقے میں ہلچل مچ گئی ہے ۔اس سلسلے میں موصولہ اطلاع کے مطابق ساتپور کے ودھاتے گلی میں ایک رہائشی مکان میں ایک خاتون کی گلا کٹی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ اس واقعہ کی اطلاع فوری طور پر ساتپور پولیس کو دی گئی ہے ، اطلاع ملتے ہی پولس نے جائے واردات پر پہونچ کر پنچنامہ کیا ۔ مذکورہ خاتون کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ اس کا شوہر نجی فیکٹری میں کام کرتا ہے۔
دریں اثنا، خاتون کو قتل کیا گیا ہے یا خودکشی ہے اس بات کا ابھی تک خلاصہ نہیں ہو سکا ہے ، امکان ہے کہ تحقیقات کے بعد ہی پتہ چل سکے گا۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ ساتپور پولیس نے آس پاس کے کمروں سے کچھ مشتبہ نوجوانوں کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہے ۔