مشہور خبریں

نوجوان نے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی ، مقدمہ درج ، خودکشی میں استعمال ہوئی پستول نوجوان کو کیسے ملی ، تفتیش شروع

 


ناسک/ ناسک-پونے ہائی وے پر  پلسے میں درنا ندی کے قریب بھیروناتھ مندر کے پاس ایک 29 سالہ نوجوان نے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔  اس واقعہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے

ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق خود کو گولی مار کر خودکشی کرنے والے نوجوان کا نام سندیپ نانا سہانے (عمر 29 سال ) ہے۔  آج صبح اس نے پلسے میں درنا ندی کے قریب بھیروناتھ مندر میں اپنے سر میں بندوق سے گولی مار کر خودکشی کرلی 


 اس کے بعد جیسے ہی لواحقین اور شہریوں کو واقعہ کا علم ہوا تو انہوں نے ناسک روڈ پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی سینئر پولس انسپکٹر دیوی داس وانجلے اور اسسٹنٹ پولس انسپکٹر شیلکے موقع پر پہنچ کر پنچنامہ کیا۔  دریں اثنا، سندیپ سہانے نے خودکشی کیوں کی صحیح وجہ ابھی تک سمجھ نہیں آئی ہے۔  علاوہ ازیں علاقے میں یہ چرچا ہے کہ اس نے خاندانی تنازعہ کی وجہ سے خودکشی کی ہوگی۔  اس معاملے میں ناسک روڈ پولس اسٹیشن میں حادثاتی موت کا معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولیس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ نوجوان کو پستول کہا سے کیسے ملا تھا ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.