مشہور خبریں

شیرپور تعلقہ کے پلاسنیر کے قریب خوفناک حادثہ : 12 افراد جاں بحق ، 24 زخمی


 دھولیہ / ممبئی-آگرہ قومی شاہراہ پر شیرپور تعلقہ کے پلاسنیر کے قریب آج ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔  جس میں باجری لے جانے والے ایک تیز رفتار کنٹینر کا بریک فیل ہونے پر موٹر سائیکل و کار کو اڑاتے ہوئے کنٹینر سیدھا ہوٹل میں گھس گیا۔  اس حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 24 افراد زخمی ہوئے ہیں ، اس دوران ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 یہ خوفناک حادثہ آج دوپہر 12 بجے کے قریب پیش آیا۔  کنٹینر نمبر J 09 GB 9001 ریاست مدھیہ پردیش سے باجری لے کر ضلع کے نرڈانہ MIDC آرہا تھا۔  پلاسنر گاؤں کے قریب اچانک بریک فیل ہونے کی وجہ سے ڈرائیور کنٹینر پر سے کنٹرول کھو بیٹھا۔  اس کے بعد کنٹینر گاڑیوں کو اڑاتے ہوئے ہوٹل میں داخل ہوکر الٹ گیا، اس خوفناک حادثے میں نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔


 حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری اور پولیس موقع پر پہنچ کر امدادی کام کیا۔  زخمیوں کو علاج کے لیے فوری طور پر قریبی شر پور اپیڈیشنل اسپتال میں داخل کرایا گیا۔  زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔  اس دوران پولیس سپرنٹنڈنٹ سنجے بارکنڈ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور معائنہ کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.