مشہور خبریں

مالیگاؤں پولیس کی کاروائی : ومل گٹکا ، پان مسالا تمباکو ضبط ، 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج

 


مالیگاؤں / شہر ایڈیشنل ایس پی  انیکیت بھارتی کو ملی خفیہ اطلاع کی بنیاد و  ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو کی رہنمائی میں پوارواڑی پولیس اسٹیشن کے پی آئے سدھیر پاٹل نے 10 جولائی کو ملی خفیہ معلومات کے مطابق 1) محمد عرفان عبدالعزیز مشرقی اقبال روڈ، نورنگ کالونی میں اپنے گوڈاؤن میں ومل گٹکھا لوگوں کو فروخت کر رہا ہے ، پوارواڑی پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئے پی ایس سوپنار ، پولیس حولدار ونائیک جگتاپ ، نائیک سچن گوساوی ، کانسٹیبل ونود چوہان ، امیش کھیرنار ، مہیندر پاردھی نے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے محمد عرفان عبدالعزیز عمر 36 سال کاروبار تجارت ساکن دیوی کا ملہ ، ضیاء سیٹھ کے  بنگلے کے پیچھے، گٹ نمبر 82/2، پلاٹ نمبر 4/5 مالیگاؤں ضلع ناسک یہ ریاست مہاراشٹر میں خوشبودارتمباکو گٹکا ، پان مسالا سے ملتی جلتی مصنوعات کی فروخت پر پابندی ہے اور مذکورہ مصنوعات انسانی جسم کے لیے نقصان دہ ہیں۔

  یہ جانتے ہوئے بھی اس کے پاس کل 1 لاکھ 115 روپے مالیت ومل گٹکا ، تمباکو و  پان مسالا برآمد ہوا ہے ، پولیس نے محمّد عرفان کو گٹکا فراہم کرتے اور فروخت کرتے گرفتار کیا ہے ، عرفان سے پوچھ گچھ کی گئی تب اس نے بتایا کہ مذکورہ ومل پانمسالا گٹکا 2) مبین احمد محمد امین ساکن جعفر نگر مالیگاؤں سے لایا تھا۔

پوارواڑی پولیس نے اس معاملے میں پولیس کانسٹیبل چوہان کی شکایت پر گناہ رجسٹر نمبر  166/2023  آئی پی سی کی دفعہ 328 ، 272 ، 273 ، 188 کے تحت دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ، مزید تفتیش پولیس سب انسپکٹر پی ایس سپنر کررہے ہیں ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.