مشہور خبریں

سوۓ گاؤں علاقے میں دن دھاڑے نوجوان کا قتل ، فرار ملزمین کی تلاش جاری

 


مالیگاؤں / سوۓ گاؤں ڈی کے کارنر علاقہ مراٹھی اسکول اندرا نگر میں دن دھاڑے راستے پر نوجوان کا قتل ۔

ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق آج 11 جولائی کو دوپہر دو سے ڈھائی بجے کے درمیان سوۓ گاؤں مراٹھی اسکول کے پاس اندرا نگر میں بھرے راستے پر سنسنی خیز واردات پیش آئی جس میں کچھ نامعلوم افراد نے ایک نوجوان سنیل باجی راؤ 40 سال ساکن گولی باڑہ  کیمپ پر تیز دھار ہتھیار سے وار کر اسکا قتل کردیا ،  دن دھاڑے ہوئی سنسنی خیز قتل




کی واردات نے علاقے میں خوف کا ماحول پیدا کردیا ہے ، واردات کی خبر ملتے ہی شہر ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی ، ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو ، کیمپ پولیس اسٹیشن کے پی آئے کالے نے موقع واردات پر حاضری لگاتے ہوئے واردات کا جائزہ لیا ، وہیں نامعلوم حملہ آور سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوئے ہے ، ان نامعلوم حملہ آور کی تلاش کے لئے پولیس کی ٹیموں کو روانہ کردیا گیا ہے ۔ اس معاملے کی مزید تفتیش پی آئے کالے کررہے ہیں ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.