مالیگاؤں / کلین مالیگاؤں مہم کے کنوینر مستقیم ڈگنیٹی کے زیر نگرانی 2015 سے ہر سال عید قرباں کے موقع پر ہیلپ لائن نمبر جاری کیا جاتا ہے اور کلین مالیگاؤں مہم کے زمہ داران کی نگرانی میں شہر کے سبھی علاقوں میں صاف صفاںٔی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اس سال بقرعید کے موقع پر بھی شہر بھر میں صاف صفاںٔی جنگی پیمانے پر کی گںٔی عبدالعزیز کلو اسٹیڈیم حبیب لانس روڑ حسن پورہ 60 فٹی روڑ رضا چوک گولڈن نگر کالی کھولی واطراف کے علاقوں میں مسیح اللہ بیسٹ،سلیم گڑبڑ ، آمین کے پی،
نظیر حسن ماسٹر، ابولیث انصاری کی نگرانی میں کارپوریشن کے صاف صفاںٔی ادھیکاری اقبال جان محمد صاحب، کلیم صاحب ایس آئے ، سنیل مقادم،جمیل بھائی وغیرہ کے ہمراہ جے سی بی مشین اور ٹپر کے ساتھ زبردست صفائی مہم کی گںٔی اور ان علاقوں میں قربانی کے فضلات اور کچروں کو جنگی پیمانے پر صاف کیا گیا.
اس موقع پران علاقوں کی عوام نے مستقیم ڈگنیٹی صاحب اور مسیح اللہ بیسٹ, سلیم گڑبڑ ، آمین کے پی،نظیر حسن ماسٹر،ابولیث انصاری،وغیرہ کا شکریہ ادا کیا اور دعاوں سے نوازا ۔