ناسک / ولاس بوڈکے کو حکومت نے ناسک ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کے طور پر مقرر کیا ہے۔ اسی کے مطابق آج ولاس بوڈکے نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر انفارمیشن آفیسر ارچنا دیشمکھ ، ڈپٹی ایڈیٹر کرن ڈولاس سمیت دفتری عملہ موجود تھا۔
مسٹر بوڈکے اس سے قبل دھولیہ میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ اس سے پہلے، انہوں نے جلگاؤں، نندوربار ، مالیگاؤں ، ناسک، پونے اور منترالیہ، ممبئی میں اطلاعات اور تعلقات عامہ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے تحت مختلف عہدوں پر ضلع انفارمیشن آفیسر کے طور پر خدمات انجام دی ہے ۔