مشہور خبریں

کمشنر نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر گھر پٹی میں اضافہ کردیا، کمشنر اضافی گھر پٹی فوراً واپس لیں ، ورنہ کارپوریشن پر عوامی احتجاج , آصف شیخ کی کمشنر سے ملاقات، کمشنر نے دس دنوں میں گھر پٹی پر فیصلہ لینے راؤنڈ ٹیبل میٹنگ کا تیقن دیا , کمشنر پر ہمیں بھروسہ کم لیکن انتظار رہیگا، شہریان اپنی گھر پٹی کا زیراکس این سی پی بھون پر جمع کرائیں، مالیگاؤں سے منترالیہ تک لڑائی لڑی جائے گی

 


مالیگاؤں : 13 جولائی (پریس ریلیز) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن حدود میں نئی اضافی شرح کے مطابق وصول کیے جانے والے ہاؤسنگ ٹیکس (گھر پٹی) کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے بصورت دیگر مالیگاؤں کارپوریشن انتظامیہ کے خلاف دھرنا تحریک اور احتجاج کیا جائے گا ۔

اسطرح کا ایک مکتوب مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے کارپوریشن کمشنر و پرشاشک بھالچندر گوساوی سے کیا ہے ۔آصف شیخ نے مکتوب میں لکھا کہ مالیگاؤں  کارپوریشن کے گھر پٹی محکمہ نے نئی اضافی شرح کے مطابق پورے شہر میں گھر پٹی بلوں کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا ہے۔


آصف شیخ نے کمشنر سے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں تاخیر کی وجہ سے گزشتہ 1 سال سے آپ یہاں بطور ایڈمنسٹریٹر کام کر رہے ہیں۔ لیکن شہر کے مکینوں کو اعتماد میں لیے بغیر نئی اضافی شرح سے گھرپٹی لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ ایک طرح سے غریب عوام کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کے مترادف ہے کیونکہ مالیگاؤں شہر پاور لوم مزدوروں کا شہر ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے اور گھر پٹی کے اس اضافے کی وجہ سے شہریوں میں بے اطمینانی پائی جارہی ہیں۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کمشنر اپنے اختیارات و حقوق کا غلط استعمال کر کے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا اور گھر پٹی میں 3 فیصد اضافہ کردیا ہے جو کہ ہمیں منظور نہیں ہیں اسطرح کا احساس اور رائے بھی شہریان کی جانب سے کی جارہی ہے۔



آصف شیخ نے کہا کہ شہریان مالیگاؤں کی جانب سے ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہونے اور عوامی نمائندوں کی باڈی تشکیل دینے کے بعد ان نمائندوں کی جانب سے فیصلہ ہونے تک، نئے ریٹ کے مطابق اور نئے تعمیر شدہ مکانات کے پچھلے 5 سال کے مکان کے لیے جاری کردہ تمام بل واپس لینے کا حکم دیں۔  بصورت دیگر آنے والے وقت میں شہریان مالیگاؤں کی بڑی تعداد کو ساتھ لیکر میونسپل کارپوریشن کے مین گیٹ پر کارپوریشن کے خلاف احتجاجی مارچ کیا جائے گا ۔

آصف شیخ رشید کو کارپوریشن کمشنر گوساوی نے یقین دلایا کہ وہ آئندہ دس روز میں کارپوریشن کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ کی راؤنڈ ٹیبل میٹنگ کا انعقاد کریں گے اور گھر پٹی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔اس موقع پر آصف شیخ نے شہریان سے اپیل کی ہے ہمیں کارپوریشن کمشنر پر بھروسہ نہیں ہے لیکن وہ تیقن دے رہے ہیں تو ہم انکی اس یقین دہانی پر دس روز انتظار کرتے ہیں اور اگر دس روز میں گھر پٹی کم کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا تو پھر سخت احتجاج کیا جائے گا ۔آصف شیخ نے کہا کہ جن شہریان کو گھر پٹی بڑھ کر ملی ہیں ایسے زمین مالک، مکان مالک، کارخانہ مالک، شاپنگ سینٹر و دیگر املاک کے مالکان اپنی گھر پٹی کا زیراکس ساتھ لیکر اپنے موبائل نمبر کیساتھ راشٹروادی کانگریس پارٹی آفس پر صبح گیارہ بجے سے رات 8 بجے تک جمع کرائیں ۔ضرورت پڑھنے پر ہم ہی اس مسائل کا خاتمہ کریں گے اور اس کیلئے ممبئی منترالیہ تک ہم ہی گھر پٹی کے مسائل کو حل کریں گے انشاءاللہ ۔اس موقع پر اسلم انصاری، سلیم ٹیکسی، مستقیم انجینئر، نہال ممبر وغیرہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.