ناسک / سننر تعلقہ کے گل ونچ میں ایک شخص نے کرانہ دکاندار کو پٹرول بم اور ستلی بم سے دھمکی دیتے ہوئے 5 لاکھ روپے کا تاوان مانگا ،
موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک شخص نے اپنے ساتھی کو اپنے ساتھ لے کر گاؤں میں امبیکر کی کرانہ دکان پر گیا اور دو بم کو 15 کلو کے تیل کے خالی ڈبے میں رکھا۔ وہیں دیسی پستول دکھا کر امبیکر سے 5 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ۔
یہ واقعہ پیر کی رات 8.30 بجے کے درمیان پیش آیا ، جس میں تاوان نہ دینے پر دکان بم نے دھمکی دی کہ اگر تاوان ادا نہ کیا گیا تو وہ دکان کو بم سے اڑانے کو دھمکی دی گئی ۔ خوفزدہ امبیکر خاندان نے فوری طور پر اس کی اطلاع پولیس کو دی ، پولیس کے ڈر سے حملہ آور فرار ہوگئے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بم کی تصدیق کر دی ہے ۔ اس کے بعد فوری طور پر مالیگاؤں سے بم ڈٹیکشن ٹیم کو بلایا گیا۔
آج صبح دونوں بموں کو ناکارہ بنانے کے بعد، پولیس مرکزی ملزم وشنو بھابڑ کی تلاش کر رہی ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ رات کے واقعے کے بعد وشنو بھابڑ نے گھر جا کر نیند کی گولیاں کھالی ۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ بھابڑ نے بم خود بنایا یا کسی اور سے حاصل کیا ہے ۔