مشہور خبریں

باپو گاندھی نگر میں فیروز خان کے ساتھ مارپیٹ ، 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج

 


مالیگاؤں / آزاد نگر پولیس اسٹیشن سے ملی تفصیلات کے مطابق فریادی فیروز خان نثار خان عمر 47 سال ساکن باپو گاندھی نگر گلی نمبر 7 گھر نمبر 250 مالیگاؤں نے آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں فریاد دی کہ 4 جولائی 2023 کی رات ساڑھے 9 بجے کے درمیان باپو گاندھی نگر گلی نمبر 7 گھر نمبر 250 کے پاس ملزم (1) شیخ رائس شیخ بشیر ، 2) شیخ مشتاق شیخ نور الدّین ، 3) شیخ اشفاق شیخ نور الدّین ، 4) شیخ الطاف شیخ نور الدّین ، 5) شیخ عارف شیخ نور الدّین سبھی ساکن باپو گاندھی نگر مالیگاؤں غیر قانونی طریقے ہجوم جمع کر آئے

اور فریادی سے پوچھا کے تیرا بیٹا فردین کہا ہے ایسا پوچھا اور ملزم نمبر 1 نے اسکے ہاتھ میں موجود لوکھنڈی ہتھیار سے فریادی کے سر پر پیچھے سے وار کیا اسکے بعد ملزم نمبر 2 نے فریادی کے ہاتھ پر ڈنڈے سے حملہ کیا ، ملزم نمبر 3 ، 4 و 5 نے بھی فریادی کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے دھمکی دی ، اس معاملے آزاد نگر پولیس نے ملی فریاد کے مطابق گناہ رجسٹر نمبر 127/023 قلم 324 ، 323 ، 504 ، 506 ، 143 ، 147 ، 148 ، 149 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، دیگر تحقیقات پی ایس آئے شیخ کررہے ہیں ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.