مشہور خبریں

دکان میں بم رکھ کر دکاندار کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے ملزم کی لاش کنویں سے برآمد


 ناسک / سننر تعلقہ گلونچ میں پیر کی رات ساڑھے آٹھ بجے کے دوران ایک سنسنی خیز واردات پیش آئی تھی جس میں امبیکر نامی شخص کی کرانہ دکان میں موجود تیل کے خالی ڈبے میں ملزم وشنو بھابڈ اور اسکے ساتھی نے پیٹرول بم اور ستلی بم رکھ دکان ملک امبیکر کو دیسی پستول دکھا کر 5 لاکھ روپے طلب کئے اور نہیں دیئے جانے پر دکان کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی ، اس واردات کی فوری اطلاع امبیکر فیملی نے پولیس کو دی ، خبر ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہونچی پر تب تک ملزمین فرار ہو چکے تھے ۔ جس کے بعد پولیس نے کاروائی کو تیز کیا ،معلوم ہوکہ وشنو بھابڑ کی آج 5 جولائی کی صبح دیو پور روڈ پر گل ونچ کے لکشمن سانپ کے کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کا معاملہسامنے آیا ہے . وہیں واردات کے بعد وشنو بھابڑ نے گھر میں کافی تعداد میں نیند کی گولیاں کھالی تھی اس طرح کی چرچہ تھی ۔

موقع واردات پر  مالیگاؤں بم اسکواڈ نے بم کو ناکارہ بنانے کے بعد، تمام پولس افسران بشمول ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولس شاہجی امپ  نے گل ونچ میں ڈیرہ ڈالا تھا۔  وشنو کے ساتھی ببن ملہاری بھابڈ کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔  تاہم، اس نے پولیس کو بتایا کہ وشنو نے اسے صرف ڈبہ لیکر گاؤں چلنے کو کہا تھا۔

 تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ وشنو نے بڑی مقدار میں نیند کی گولیاں کھا رکھی ہے ، تب پولیس نے وشنو کو حراست میں لینے کے بجائے اس کے اہل خانہ سے اسے اسپتال لے جانے کو کہا تھا ، یہاں تک کہ وشنو کی بیوی نے فور وہیلر کرایہ پر لے کر اسے سننر لے جانے کی کوشش بھی کی ، تاہم وہ چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا کر فرار ہوگیا تھا ، جس پر گھر والے بھی مایوس ہوگئے تھے ۔

 اس کے بعد وشنو  کسی  کو نظر نہیں آیا ، آج صبح جب لکشمن سانپ کھیت گیا تو اس نے دیکھا کہ کسی نے کنویں میں خودکشی کر لی ہے۔  اس کے فوراً بعد سانپ نے فون کر پولیس کو اسکی اطلاع دی، جب پولیس نے موقع پر جا کر معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ لاش وشنو کی ہے۔  جس کے بعد صبح ساڑھے آٹھ بجے کے درمیان لاش کو نکال کر پوسٹ و دیگر کاروائی کے بعد اہل خانہ کے سپرد کیا گیا ہے ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.