مشہور خبریں

شہر Dysp اسکواڈ کی کاروائی : میک ڈولس کمپنی کی وہسکی ، آفیسر چوائس وہسکی و دیسی شراب کی 156 بوتلیں سمیت نقد رقم ضبط ، مقدمہ درج

 


مالیگاؤں / ایس ڈی پی اؤ آفس سے ملی تفصیلات کے مطابق  شہر ڈی واے ایس پی  تیگبیر سنگھ سندھو، مالیگاؤں سٹی سب ڈویژن، ایڈیشنل انچارج مالیگاؤں کیمپ سب ڈویژن، مالیگاؤں کو ایک خفیہ خبر ملی کہ چھاؤنی پولیس اسٹیشن   کی حدود میں واقع موہن تھیٹر کے سامنے لکشمی واڑی میں عوامی مقام پر سدھارتھ رمیش شرساٹھ بنا اجازت غیر قانونی طریقے سے دیشی شراب فروخت کررہا ہے ، خبر ملتے ہی پولیس افسران اور نمود اسکواڈ نے اس جگہ پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے سدھارتھ رمیش شرساٹھ عمر 33 سال ساکن موہن تھیٹر کے سامنے لکشمی واڑی مالیگاؤں کو حراست میں لیتے ہوئے اسکے قبضے سے 39 میک ڈولس نمبر1 کمپنی کی وہسکی کی بوتل ، آفیسر چوائس کی بلیو کمپنی کی وہسکی کی 08 بوتلیں، دیسی شراب کی 156 بوتلیں اور نقدی سمیت کل 14,055/- روپے کا مال ضبط کیا ، اس معاملے میں چھاؤنی  پولیس نے  ممبئی پروویژن ایکٹ 65 (کھو) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔ دیگر تحقیقات چھاؤنی پولیس کررہی ہے ۔


یہ کاروائی ناسک دیہی ضلع ایس پی شاہجی امپ ، ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی کی رہنمائی میں ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو و انکے اسپیشل اسکواڈ کے سب انسپکٹر پاراجی واگھموڈے، پولیس حوالدار سچن دھارنکر، پولیس نائیک عمران سید، کانسٹیبل دنیش شیراوتے، سچن بیداڈے، پرشانت باگل نے انجام دی ہے ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.