مشہور خبریں

جگار اڈے پر Dysp اسکواڈ کی کاروائی ، معروف شخص سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج

 


مالیگاؤں / شہر ڈی واے ایس پی آفس سے ملی تفصیلات کے مطابق ڈی واے ایس پی  تیگبیر سنگھ سندھو ،(ایڈیشنل چارج مالیگاؤں کیمپ سب ڈویژن ) مالیگاؤں کو ایک خفیہ خبر ملی کہ چندنپوری گاؤں کے ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے مجسمے کے پیچھے، ونود جگتاپ نامی ایک آدمی مٹکا جگار پر لوگوں سے نمبروں پر پیسے لگا کر مٹکا جوا کھیل رہا ہے۔  ایسی مصدقہ خبر ملنے پر پولیس افسران اور نمود اسکواڈ نے مذکورہ جگہ پر چھاپہ مارا تو وہاں راجندر رتن جادھو، عمر 54 سال،ساکن چندنپوری گاؤں، کھنڈے راؤ مندر کے قریب، مالیگاؤں کو موقع پر ہی گرفتار کرتے ہوئے اس کے پاس سے 13,220/- روپے کی نقدی اور مٹکا جوئے کا سامان ضبط کیا ، مذکورہ معاملے میں  1) راجندر رتن جادھو، عمر 54 سال، رہائشی۔  چندن پوری گاؤں، کھنڈے راؤ مندر کے قریب، مالیگاؤں، 2) ونود لکشمن جگتاپ، رہائشی۔  چندن پوری مالیگاؤں اور نمبر لینے والا (3) رفیق بھویا عرف پہلوان پورا نام معلوم نہیں ہے۔ رہنے والا جونا آزاد نگر مالیگاؤں کے خلاف مہاراشٹر جگار قاعدہ قلم 12(A) کے تحت قلعہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔


یہ کاروائی ناسک دیہی ضلع ایس پی شاہجی امپ ، ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی کی رہنمائی میں ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو و انکے اسپیشل اسکواڈ کے سب انسپکٹر پاراجی واگھموڈے، پولیس حوالدار سچن دھارنکر، پولیس نائیک عمران سید، کانسٹیبل دنیش شیراوتے، سچن بیداڈے، پرشانت باگل نے انجام دی ہے ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.