مالیگاؤں / پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق پولیس سپاہی وشال دیوی داس تاوڑے (تعینات قلعہ پولیس اسٹیشن ) نے آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں فریاد دی کے ہلال مسجد کے پاس خالی جگہ پر ہلال چوک مالیگاؤں میں ملزم نمبر (1) مشرف خان شبّیر خان 23 سال ساکن گھر نمبر 19 منشی شعبان نگر مکند واڑی مالیگاؤں ، (2) عبدالستار شیخ محمود 45 سال ساکن گھر نمبر 99 باپو گاندھی نگر مالیگاؤں غیر قانونی طریقے سے ذاتی فائدے کے لئے گھریلو استعمال والا سرکاری کوٹے کا آتش گیر گیس سلینڈر غیر محفوظ طریقے اور لاپرواہی سے عوامی جان و مال کو خطرے میں ڈال کر مشین اور ایک الیکٹرک موٹر و نوزل کی مدد سے زائد قیمت میں رکشا میں گیس بھرنے کا کام کررہے تھے ۔
اس معاملے میں آزاد نگر پولیس نے پولیس سپاہی وشال تاوڑے کی شکایت پر مشرف خان و عبدالستار کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 182/023 قلم 285 ، 286 ، 34 و ضروری اشیاء قانون 1955 کی قلم 3 و 7 کے تحت مقدمہ درج کر دونوں افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 63 ہزار 4 سو کا مال ضبط کیا ہے ، اس معاملے کی دیگر تحقیقات پی ایس آئے ودھاتے کررہے ہیں ۔