مالیگاؤں / گذشتہ کئی ماہ سے نورنگ کالونی، حسن پورہ ،ملت کالونی اعظم پورہ و اطراف کے علاقوں میں نلوں میں پانی کی سپلائی تاخیر سے دی جارہی تھی، جس کی وجہ سے خواتین کو بے انتہا تکالیف کا سامنا کرنا پڑھ رہا تھا پرانے وقت پر نلوں میں پانی کی سپلائی ہو اس مطالبہ کو لیکر کئی بار سوشل ورکر جمال ناصر نے حسن پورہ کی سینکڑوں خواتین ماں بہنوں کے ساتھ کارپوریشن واٹر سپلائی انچارج کیلاش بچھاؤ صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ حسن پورہ و اطراف میں نلوں میں پانی کی سپلائی صحیح وقت پر دی جائے. سوشل ورکر جمال ناصر نے مسلسل کوشش جاری رکھتے ہوئے گذشتہ دنوں رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے توسط سے فلٹر پلانٹ دورہ کے وقت واٹر سپلائی آفیسران کو یاد دہانی کروائی تھی کہ حسن پورہ و اطراف کے علاقوں میں نلوں میں پانی کی سپلائی کبھی بھی، کسی بھی وقت رات دیر گئے تاخیر سے دی جارہی ہے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو نظام متاثر ہورہا ہے ۔ جلد از جلد پرانے وقت پر نلوں میں پانی کی سپلائی دی جائے تب سندیپ پاٹل صاحب اور کیلاش بچھاؤ صاحب نے یقین دہانی کروائی تھی کہ مہینے بھر کے اندر حسن پورہ و اطراف میں نلوں میں پانی کی سپلائی پرانے وقت پر دی جائے گی ۔ جس کے لیے واٹر سپلائی سنجیدہ کوشش کررہا ہے ۔
آپ اطمینان رکھیں آج خود صبح گیارہ بجے سندیپ پاٹل صاحب نے سوشل ورکر جمال ناصر کو فون کرکے اطلاع دی کہ آپ نے جو مطالبہ کیا تھا کہ پرانے وقت پر حسن پورہ و اطراف کے علاقوں میں نلوں میں پانی کی سپلائی دی جائے آج سے ان علاقوں میں وقت پر نل آئے گا.. آگے سے نلوں میں پانی کی سپلائی کی کوئی بھی پریشانی ہو آپ بلا جھجھک مجھ سے رابطہ کریں جس کے بعد سوشل ورکر جمال ناصر نے رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی اور واٹر سپلائی ڈپارٹمنٹ کے سندیپ پاٹل صاحب کا شکریہ ادا کیا ہے ۔