مشہور خبریں

ٹینکر و ٹاٹا سومو میں خوفناک ٹکّر ، 8 مرد و 4 خواتین موقع پر ہی جاں بحق ، 1 شدید زخمی

 


نئی دہلی/ کرناٹک کے چکبالاپور میں آج ایک ٹاٹا سومو کار نے نیشنل ہائی وے 44 پر کھڑے ٹینکر کو سامنے سے ٹکر مار دی۔  اس حادثے میں 12 افراد کی موت ہو گئی اور ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے ،  مرنے والوں میں 8 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں ۔


 اس سلسلے میں موصولہ اطلاع کے مطابق بنگلور-حیدرآباد نیشنل ہائی وے نمبر 44 پر کھڑے ایک ٹینکر کو تیز رفتار ٹاٹا سومو کار نے ٹکر مار دی۔  یہ کار باگے پلی سے چکبالا پور جا رہی تھی۔ 


ابتدائی قیاس ہے کہ حادثہ گھنی دھند کی وجہ سے پیش آیا ہو جس سے سومو ڈرائیور سڑک کے کنارے کھڑے ٹینکر کو نہیں دیکھ سکا۔  اس کے علاوہ اس حادثے کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کچھ دیر کے لیے رک گئی تھی ۔ جس کے بعد حادثے کا شکار ہونے والی کار اور ٹینکر کو سڑک کے کنارے سے ہٹانے کے بعد ٹریفک کو معمول پر لایا گیا۔اس دوران حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر 


اسپتال میں داخل کرایا گیا۔  اس کے بعد کچھ لوگوں کا معائنہ کیا گیا اور ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے 12 افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا۔  اس حادثے کی تحقیقات کرناٹک پولس کر رہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.