ناسک/ پچھلے کچھ دنوں سے ریاست میں منشیات کا معاملہ کافی تیزی سے منظر عام پر آیا ہے ، ڈرگ مافیا للت پاٹل کو ممبئی پولیس نے کچھ دن پہلے تمل ناڈو سے گرفتار کیا ، اس کے بعد اسے اندھیری سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا اور عدالت نے اسے پیر (23 اکتوبر) تک پولیس کی تحویل میں دے دیا تھا ، دوبارہ کورٹ میں پیشی کے بعد ایک بار پھر جمعہ (27 اکتوبر) تک پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ اسی طرح اس معاملے میں پونہ پولس نے ناسک سے ایک صراف تاجر کو گرفتار کیا ہے۔ جس کی وجہ سے شہر میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
اس سلسلے میں موصولہ اطلاع کے مطابق ڈرگ مافیا للت پاٹل کو ناسک کے صراف بازار میں ایک صراف تاجر کو غیر قانونی سونا فراہم کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے ناسک شہر میں سناروں کے ڈھابے کافی متاثر ہوئے ہیں۔
دریں اثنا، للت پاٹل کے گرفتاری کے بعد طنز کیئے جانے پر پولیس نے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہیکہ اس کی تحقیقات میں کئی بڑی مچھلیاں پکڑی جائیں گی۔ کیونکہ للت نے خود دعویٰ کیا ہے کہ وہ سسون اسپتال سے بھاگا نہیں تھا،
بلکہ اسے اغوا کیا گیا تھا۔ للت پاٹل کی گرفتاری کے بعد شیو سینا ٹھاکرے دھڑے کی لیڈر سشما آندھرے نے اس معاملے میں وزیر دادا بھوسے اور شمبھوراج دیسائی کے ساتھ للت کا نارکو ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس لیے یہ معاملہ مزید بگڑنے کا خدشہ ہے ۔