مالیگاؤں / مورخہ 24 اکتوبر 2023 بروز منگل شب نو بجے باغبان جماعت کی مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر مالیگاوں باغبان جماعت کے اراکین واحباب نے منشی عبدالطیف انجان شاہ ھال میں کثیر تعداد میں شرکت کرکے سابقہ میٹنگوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ، اس میٹنگ کا ایجنڈا سابق جنرل سیکرٹری باغبان جماعت مالیگاوں نے نکالا اور تمام اراکین نے شرکت کی جس کی ابتدا تلاوت کلام پاک کے ذریعے حافظ شعیب الیاس نے کی مسند صدارت سید اقبال سید ابراہیم باغبان کو سونپی گئی جس کی تحریک عمران فقیر محمد ماسٹر نے کی
اغراض و مقاصد شیخ تنویر شیخ مختار نے پیش کیے بعدازاں میر کارواں کے زیر سایہ باغبان جماعت کے صدر واراکین کا انتخاب عمل میں آیا جس کی تائید حاضرین نے کی اس مشاورتی میٹنگ میں جماعت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے غور کیا گیا اور مختلف قسم کی کمیٹی بنائی گئی جیسے ورکنگ کمیٹی تعلیمی کمیٹی وغیرہ اھم امور پر گفتگو ھوئ نومنتخبہ باڈی کا انتخاب اس طرح ھے ۔
صدر محمد طاہر شیخ مختار ، نائب صدر سید اسماعیل سید ابراہیم ، جنرل سیکرٹری عمران فقیر محمد ماسٹر ، مجیب سید ھارون ، تنویر محمد پھول والے، ِخازن راشد محمد حنیف ، شیخ مبین غلام رسول باغبان کے مطابق نئی مجلس عاملہ کا تقرر عمل میں آیا ، پروگرام کی نظامت شیخ تنویر شیخ مختار نے بحسن وخوبی انجام دی اس موقع پر نو منتخب صدر محمد طاہر شیخ مختار صاحب کے شکریہ پر کامیاب و شاندار مشاورتی میٹنگ کا اِختتام عمل میں آیا ۔