مالیگاؤں / پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق 35 سالہ خاتون فریادی نے قلعہ پولیس اسٹیشن میں فریاد دی کہ ملزم عبدالواجد عبدالباری خلیقی ساکن اسلام آباد گلی نمبر 1 نے اپریل 2017 سے 17 جولائی 2023 کے درمیان فریادی کو اعتماد میں لیکر شادی کا لالچ دیتے ہوئے اسکی مرضی کے خلاف ذہنی و جسمانی طور پر زبردستی تعلقات قائم کرتا رہا ،
اس معاملے میں قلعہ پولیس نے خاتون فریادی کی شکایت پر ملزم عبدالواجد کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 190/023 قلم 376 (1) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، وہیں قلعہ پولیس اسٹیشن انچارج اے پی آئے تائیڑے نے بتایا کہ ملزم فی الحال فرار ہے اسے جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا ، دیگر تحقیقات پی ایس آئے کولی کررہے ہیں ۔