مالیگاؤں / پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق پولیس نائک وجے دادا جی واگھ 42 سال (ضلع ایس پی اسکواڈ ) نے 4 اکتوبر 2023 کو رمضانپورہ پولیس اسٹیشن میں فریاد دی کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن اردو اسکول گیٹ کے پاس رمضانپورہ میں ملزم مزمل محمد ریاض احمد ساکن رمضانپورہ سوئفٹ ڈیزائر کار MH 02 WA 6758 میں ذاتی فائدے کے فائدے کیلئے بنا اجازت غیر قانونی طریقے سے مہاراشٹر سرکار کی جانب سے پابندی عائد انسانی زندگی کو نقصان پہنچانے والا گٹکا ومل ، پان مسالا ، و V-1
نامی خوشبودار تمباکو فروخت کرنے کے مقصد سے لارہا تھا ، جس پر کاروائی کرتے ہوئے گٹکا و سوئفٹ کار سمیت 5 لاکھ 49 ہزار 2 سو روپے کا مال ضبط کیا گیا ، اس معاملے میں رمضانپورہ پولیس نے وجے دادا جی واگھ کی فریاد پر ملزم مزمل محمد کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 165/023 قلم 328 ، 188 ، 272 و 273 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، دیگر تحقیقات اے پی آئے روہی کررہے ہیں ۔