مشہور خبریں

اب CBI کو 499 کروڑ روپئے کے انڈرگراؤنڈ گٹر اسکیم کے متعلق تفصیلی شکایت، ٹینڈر کے تمام کاغذات تابع میں لیا جائے: آصف شیخ ، ہوم منسٹر، دونوں نائب وزیر اعلیٰ و اینٹی کرپشن بیورو سے نگرانی رکھنے کا مطالبہ ، چاروں داخل کئے گئے ٹینڈرس کے کاغذات میں پھیر بدل کر کروڑوں کی بدعنوانی کا خدشہ فوری کاروائی کا مطالبہ


 مالیگاؤں، 8 اکتوبر (پریس ریلیز) انڈرگراؤنڈ گٹر اسکیم کے معاملے کو لیکر آصف شیخ رشید مسلسل جدوجہد کررہے ہیں کہ کس طرح کارپوریشن کے لوٹنے والوں کو بے نقاب کیا جائے یا بدعنوانی کی منصوبہ بندی کرنے والوں پر کس طرح لگام لگائی جائے اسی سلسلے میں اب آصف شیخ رشید نے سی بی آئی اور اینٹی کرپشن کے ساتھ ساتھ مرکزی و ریاستی جانچ ایجنسیوں اور ریاستی سرکار کے علاوہ ہائی کورٹ اور لوک آیوکت کو بھی دخل اندازی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے تفصیلات کے مطابق مرکزی حکومت سے منظور شدہ امرت اسکیم فیز 2 کے تحت مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کو 499 کروڑ 6 لاکھ روپئے شہر میں انڈرگراؤنڈ گٹر کی تعمیر کیلئے اور صاف صفائی و صاف پینے کے پانی کیلئے مزکورہ اسکیم پر عمل آوری کیلئے میونسپل کارپوریشن کے ذریعے ٹینڈر جاری کیا گیا 14 اگست 2023 کو ٹینڈر طلب کرنے کی معیاد ختم ہوئی انڈرگراؤنڈ گٹر اسکیم کا ٹھیکہ لینے کیلئے 4 ٹھیکیداروں کی جانب سے ٹینڈر داخل کیا گیا جس میں احمدآباد گجرات کی انکیتا سرجیت نامی کمپنی کے علاوہ ایگل انفرا لمیٹیڈ الہاس نگر،انڈو انجینئرنگ پروجیکٹ کارپوریشن ناگپور اور ایلورا اینڈ شاہکار کنسٹرکشن اورنگ آباد میں ٹینڈر داخل کیا اس درمیان 23 اگست کو مہاراشٹر جیون پرادھیکرن ناسک نے مزکورہ پروجیکٹ کیلئے معاونت کرتے ہوئے کام کیا لیکن مزید کام کرنے سے انکار کردیا اسلئے کارپوریشن نے پرائیویٹ پروجیکٹ کنسلٹنٹ کی تقرری کی ہے _ انڈرگراؤنڈ گٹر اسکیم فیز 2 کے ٹینڈر کی معیاد ایک سے دیڑھ ماہ مکمل ہوچکی ہے اسکے بعد بھی مالیگاؤں شہر کی عوام کے برسوں پرانے مطالبات پر عمل آوری کرنے پر روک لگائی جارہی ہے مزکورہ چاروں ٹینڈر برسراقتدار سیاسی پارٹی کے لیڈر کے دباؤ میں ابھی تک اس ٹینڈر کو اوپن نہیں کیا گیا میونسپل کارپوریشن پر بھالچندر گوساوی کو ایڈمنسٹریٹر تقرر کیا گیا ہے انڈرگراؤنڈ گٹر اسکیم کے اس پروجیکٹ کو بلاوجہ ٹالنے کیلئے ایڈمنسٹریٹر بھالچندر گوساوی، سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ و پروجیکٹ انجینئر سچن مارواڑ وقت گذاری کررہے ہیں انڈرگراؤنڈ گٹر پروجیکٹ کی تعمیل میں تاخیر ہورہی ہے جس کے ذمہ دار مزکورہ میونسپل کارپوریشن کے آفیسران و ملازمین ہیں _میونسپل کارپوریشن کے پرشاشک بھالچندر گوساوی کے کام کاج مشکوک ہیں سابقہ ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ بھالچندر گوساوی پر 112 کروڑ روپئے کا TDR گھوٹالے کا الزام عائد ہے اس بنیاد پر غور و خوص کرتے ہوئے مزکورہ چاروں ٹھیکیداروں کی جانب سے داخل کئے گئے ٹینڈر کے کاغذات پر مکمل نگرانی رکھی جائے کیونکہ ہمیں شک ہیکہ داخل کئے گئے ٹینڈر کے کاغذات میں پھیر پھار کئے جاسکتے ہیں اور کسی ایک ٹینڈر گذار کو سازش کے تحت ٹینڈر پروسیجر سے بے دخل کرتے ہوئے نا منظور بھی کئے جانے کی کاروائی کی جارہی ہے حکومت مہاراشٹر کے فیصلے کے مطابق ٹھیکیدار کی جانب سے داخل کئے ٹینڈر کو کسی بھی صورت میں واپس لئے جانے کا اختیار نہیں ہے اسلئے داخل کئے گئے کاغذات میں پھیر بدل کرتے ہوئے شرائط و ضوابط پر کھرا نہ اترنا بہانہ بتا کر ٹینڈر نہ منظور کرنے کی کوشش کرنے کے خدشات سے انکار نہیں کیا جا سکتا اسی طرح چار ٹینڈر ہولڈرس میں سے کسی ایک ٹینڈر داخل کرنے والے کو لالچ دیکر ٹینڈر پروسیجر کے عمل سے باہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس طرح کے شکوک و شبہات بھی ہمیں صاف نظر آرہے ہیں ایسا تفصیلی مطالبہ مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر و سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بیورو مہاراشٹر کو ایک شکایتی مکتوب روانہ کرتے ہوئے کیا ہے آصف شیخ نے کہا کہ انڈرگراؤنڈ گٹر اسکیم 499 کروڑ 6 لاکھ روپئے کی خطیر رقم سے شہر میں انجام دی جانے والی ہے اور اسکے لئے داخل کئے گئے چاروں ٹینڈر کے کاغذات میں پھیر بدل کرتے ہوئے مالی خرد برد اور بدعنوانی کے امکانات کو مد نظر رکھتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو تمام داخل کئے گئے ٹینڈر کے کاغذات، ٹینڈر فائنل ڈکلیئر ہونے تک اپنے تابع میں لیں اور مزکورہ انڈرگراؤنڈ گٹر اسکیم کے پورے ٹینڈر پروسیجر پر کڑی نگرانی رکھیں آصف شیخ رشید نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر قانون کو بالائے طاق رکھ کر اپنی من مانی سے کام کاج کررہے ہیں

جس کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے اسلئے ہمارا مطالبہ ہے کہ 499 کروڑ روپئے کے انڈرگراؤنڈ گٹر اسکیم کے کام کاج میں کسی بھی قسم کی مالی بدعنوانی نہ ہوسکے اسلئے 14 اگست 2023 کے بعد سے میونسپل کارپوریشن میں زیرِ التواء چاروں ٹینڈر کے تمام کاغذات ٹینڈر پروسیجر فائنل ہونے تک اپنے تابع میں لیکر لڑی نگرانی رکھیں اس مکتوب کی ایک کاپی آصف شیخ رشید نے مہاراشٹر کے دونوں نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس اور اجیت دادا پوار و وزیر داخلہ مہاراشٹر اور سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن(CBI) کے علاوہ اینٹی کرپشن بیورو ناسک (ABC)، سپریٹینڈنٹ آف پولس ناسک دیہی (SP)، ایڈیشنل ایس پی مالیگاؤں ،قلعہ پولس اسٹیشن کے پی آئے اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کو روانہ کیا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.