مشہور خبریں

ناسک میں مرکزی وزیر ڈاکٹر بھارتی پوار کے بنگلے پر گڑبڑ کرنے والے وکیل سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج

 


ناسک/ ناسک میں واقع مرکزی وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر بھارتی پوار کے بنگلے کے احاطے میں شور مچانے اور احتجاج کرنے کی دھمکی دینے والے ایک وکیل کے ساتھ چار افراد کے خلاف گنگاپور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، معلوم ہوکہ سیکورٹی پولیس اور وزیر پوار کے سکریٹری کے سرکاری کام میں رخنہ اندازی کر آندولن کرنے کی دھمکی دینے کے معاملے میں یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔  

 اس بارے میں مزید معلومات یہ ہیں کہ یہ واقعہ منگل (3 اکتوبر 2023) کو دوپہر تقریباً دو بجے پیش آیا، مرکزی وزیر ڈاکٹر بھارتی پوار کی رہائش گاہ، بنگلہ نمبر 507 آنند نگر، بھارت گیس گودام کے قریب، گنگاپور روڈ، ناسک میں واقع بنگلے کے احاطے میں پیش آیا۔  اس معاملے میں اشونی دھرمراج قنوج (عمر 27 سال ، رہائش گنگوراؤ اپارٹمنٹ، پانڈو نگر، اندرا نگر، ناسک) نے گنگاپور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔



  ایڈوکیٹ الکا شیلاوکے ( مورے پاٹل) اور ایک خاتون و دو مرد (نام گاؤں کا پتہ معلوم نہیں) کے خلاف گنگاپور پولیس اسٹیشن میں سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔  جب وزیر ڈاکٹر بھارتی پوار کی پریس کانفرنس چل رہی تھی، اس وقت ان چاروں نے ملی بھگت کر کے دفتر میں آکر گڑبڑ کی تھی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.