مالیگاؤں / آزاد نگر پولیس اسٹیشن سے ملی تفصیلات کے مطابق نوید اختر جاوید احمد 34 سال ساکن مین روڈ 60 فیٹی عبدالله نگر نے آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں فریاد دی کے 6 اکتوبر 2023 کی رات 10 بجے کے دوران میرا بھائی ابوذر اور اسکے دوست عمران اور سلیم عبدالله نگر چوک میں چائنیز دکان پر کھانا کھا رہے تھے کے اسی دوران میرا بھائی ابوذر لیمبو لینے کے لئے پڑوس میں واقع ہوٹل پر گیا جہاں ہوٹل والے اکبر نے فریادی کے بھائی ابوذر کے ساتھ جھگڑا کرتے ہوئے اسکے سر پر کوئتے سے وار کر اسے شدید زخمی کردیا ،
وہیں اکبر ہوٹل والے کے دو بھائیوں نے فریادی کے بھائی کے دوست عمران اور سلیم کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی دی ، تادم تحریر ابوذر کا علاج سول اسپتال میں جاری ہے ۔ اس معاملے میں آزاد نگر پولیس نے نوید اختر کی فریاد پر ملزم اکبر خان گلاب خان 34 سال ہوٹل والا (گرفتار ) و اکبر کے دو نامعلوم بھائی سبھی ساکن عباس نگر مالیگاؤں کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 190/023 قلم 326 ، 323 ،504 , 506 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، دیگر تحقیقات پی ایس آئے ودھاتے کررہے ہیں ۔