مشہور خبریں

ناسک اینٹی کرپشن کی بڑی کاروائی ، ایک کروڑ روپے رشوت لیتے ہوئے 2 انجینئر گرفتار

 


احمد نگر:4 نومبر / احمد نگر میں مہاراشٹر انڈسٹریل ریجن انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ایک اسسٹنٹ انجینئر کو جمعہ کی شام ناسک کے انسداد محکمہ کی ایک ٹیم نے ایک کروڑ روپئے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے ۔ اس اسسٹنٹ انجینئر کا نام امت گائیکواڑ (32) ہے۔ سنیچر کی صبح ناگاپور ایم آئی ڈی سی پولس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔  تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ گائیکواڑ نے یہ رشوت اپنے لیے اور اس وقت کے سب ڈویژنل انجینئر گنیش واگھ کے لیے بھی قبول کی تھی۔  جس کے بعد دونوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

 یہ رشوت پائپ لائن بچھانے کے 2 کروڑ 66 لاکھ 99 ہزار 244 روپے کا بل حاصل کرنے کے لیے مانگی گئی ۔  اسے قبول کرتے ہوئے گائیکواڑ ACB کے جال میں پھنس گئے۔  اورنگ آباد کی کمپنی نے شکایت کی تھی کہ گائیکواڑ نے کروڑ روپے کی رشوت مانگی تھی، ٹھیکیدار نے اس کی اطلاع ناسک کے انسداد بدعنوانی کے محکمے کو دی ۔

 اس کے بعد ناسک کے اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شرمسٹھا والاوالکر کی ٹیم نے شہر کے قریب جال بچھا کر یہ کارروائی کی۔ جمعہ کی دوپہر، احمد نگر-اورنگ آباد شاہراہ پر شیندی شیوار میں آنند سپر مارکیٹ کی عمارت کے پہلو میں جال بچھا دیا گیا۔


جس میں یہ افسر پھنس گیا۔  امیت گائیکواڑ نے رشوت کے ایک کروڑ روپے آفیسران اور گواہوں کے سامنے ایک انووا کار میں قبول کئے۔ اسی وقت گائیکواڑ نے اپنے موبائل فون سے اس وقت کے سب ڈویژنل انجینئر گنیش واگھ کو فون کیا اور رشوت کی رقم کی اطلاع دی۔ اس میں ان کی شرکت بھی ان کی بات چیت سے ثابت ہوئی تھی ۔ اس کے بعد آج سنیچر کی علی الصبح ناگاپور ایم آئی ڈی سی پولس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.