مشہور خبریں

اینٹ بھٹی پر کام کرنے والی 26 سالہ شادی شدہ خاتون کا قتل ، مقدمہ درج ، مشتبہ قاتل فرار

ناسک / پمپلگاؤں بسونت کے نپھاڑ روڈ پر واقع اینٹ بھٹی علاقے میں ایک شادی شدہ خاتون کے قتل کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے۔  اس سلسلے میں پمپلگاؤں پولس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ، اطلاع ملی ہے کہ مشتبہ ملزم فرار ہوگیا ہے۔  نپھاڑ روڈ پر واقع اینٹوں کے بھٹے کا علاقہ ہمیشہ بھیڑ سے بھرا رہتا ہے۔  اس لیے لوگ یہاں کاروبار اور کام کے لیے آباد ہوئے ہیں ۔

 اس سلسلے میں مزید معلومات یہ ہیں کہ پمپلگاؤں بسونت کے نیپھاڈ روڈ پر واقع اینٹ بھٹی میں کام کے لیے آنے والی بھارتی سریش پوار (26 سال) کی لاش بدھ (23 نومبر) کو صبح کے وقت اینٹ بھٹی علاقے کے ندی کے کنارے سے ملی جس کے بعد مقامی افراد نے پولیس کو اسکی اطلاع دی ، خبر ملتے ہی پولیس اور ایمبولینس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔  اس کے بعد جب پولس نے لاش کا معائنہ کیا تو پولس نے کہا کہ پہلی نظر میں یہ واضح ہے کہ یہ قتل ہے۔
 اس کے بعد مذکورہ خاتون کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے سرکاری اسپتال پہونچایا گیا جہاں ڈاکٹر نے خاتون کو مردہ قرار دیا۔  اس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جوپل روڈ کے سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا۔  پولیس نے قتل کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم روانہ کی ہے اور مزید تفتیش دیہی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شاہجی امپ اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آدتیہ میرکھیلکر کی رہنمائی میں پمپلگاؤں پولس کررہی ہے ۔
Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.