مشہور خبریں

بند گھر کا تالا توڑ کر سونے کے زیورات ، ایل ای ڈی سمیت 4 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری

مالیگاؤں / پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق پرشورام اچیت آھیرے 54 سال پیشہ ٹیچر ساکن گیانیشور نگر کیمپ مالیگاؤں نے کیمپ پولیس اسٹیشن میں فریاد دی کے 19 نومبر 2023 کی صبح 7 بجے سے 21 نومبر کی صبح پونے 8 کے درمیان کسی نامعلوم چور نے انکے بند گھر کے کمپاؤنڈ کے گیٹ اور دروازے کا تالا کڑی کونڈا توڑ کر گھر میں گھسکر مکان میں رکھے 3 لاکھ روپے مالیت کا پوت پتا (منگل ستر ) ، 60 ہزار روپے مالیت کا LED ٹی وی ، 40 ہزار روپے مالیت کا ایپل کمپنی کا ائر بڈس ، 1500 روپے مالیت کی سونے کی پالش چڑھی چوڑیاں سمیت کل 4 لاکھ 1 ہزار 5 سو روپے مالیت کا مال چوری کر کے فرار ہوگیا ، اس معاملے میں کیمپ پولیس نے ملی فریاد کی بنیاد پر نامعلوم چور کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 244/023 قلم 454 ، 457 ، 380 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، دیگر تحقیقات پی ایس آئے سنیتا کولپکر کررہی ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.