مشہور خبریں

ایک کروڑ روپے قرض دلانے کا جھانسہ دیکر مراد ہارون شیخ کے ساتھ 32 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی ، عرفان سیّد کے خلاف مقدمہ درج

 


مالیگاؤں / پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق مراد ہارون شیخ 37 سال پیشہ سول انجینئر ساکن پلاٹ نمبر 15 امن ٹاور کوتوال نگر غوثیہ مسجد کے پاس منماڑ تعلقہ ناند گاؤں ضلع ناسک نے منماڑ پولیس اسٹیشن میں فریاد دی کے اگست 2019 سے 8 نومبر 2023 کے درمیان ملزم عرفان عثمان سیّد ساکن پلاٹ نمبر 4 جیون راہی سوسائٹی سندر

نگر اردو اسکول دیولالی گاؤں ناسک روڈ ناسک نے فریادی کو اعتماد میں لیکر 1 کروڑ روپے لون دلانے کا جھانسہ دیتے ہوئے ملزم سے وقفہ وقفہ سے 32 لاکھ روپے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے حاصل کر لئے ، وہیں فریادی کو لون نہ دلاتے ہوئے بینک سیکورٹی کے لئے حاصل کئے گئے کورے چیک کو واپس نہ کرتے ہوئے اپنا نام چیک پر لکھوا کر مزید جعلسازی کی کوشش کی ، اس معاملے میں منماڑ پولیس نے گناہ رجسٹر نمبر 466/023 قلم 406 ، 420 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، دیگر تحقیقات بھسے کررہے ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.