مالیگاؤں / پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق محمّد شعبان محمّد مظفر 24 سال پیشہ ٹیچر ساکن جعفر نگر گھر نمبر 26 سروے نمبر 87 مالیگاؤں نے 11 نومبر 2023 کو صبح 11 بجکر 51 منٹ پر پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں فریاد دی کہ 11 نومبر کی رات 12 بجکر 50 منٹ کے دوران ملزم اممو (پورا نام نہیں ) (2) ابو (پورا نام نہیں ) و دیگر 5 سے 6 نامعلوم افراد نے ملکر غیر قانونی
طریقے جمع ہوکر گروپ بنا کر ہاتھوں میں لاٹھی کاٹھی و کوئی تیز دھار ہتھیار ہاتھوں میں لیکر فریادی کے پاس اے اور کہا کہ بلال کہا ہے ۔۔۔؟ پوچھتے ہوئے فریادی کے ساتھ مارپیٹ کر دونوں ہاتھ کے پنجے ، کاندھے اور بگل کے پاس وار کر زخمی کردیا ، وہیں موقع پر موجود گواہ نے چھڑانے کی کوشش کی تو انکے ساتھ بھی مارپیٹ کی گئی ۔ اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے ملی فریاد پر ملزمان کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 301/023 قلم 324 ، 141 ، 143 ، 147 ، 148 149 اور 504 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، دیگر تحقیقات پولیس حولدار بھگت کررہے ہیں ۔