مالیگاؤں / ریاستی محکمہ پولیس میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا گیا ہے ، ایک ہی وقت میں 19 سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا تبادلہ عمل میں آیا ہے۔ دھولیہ ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سنجے بارکنڈ کو ناسک میں مہاراشٹر پولیس اکیڈمی میں تعینات کیا گیا ہے وہیں ان کی جگہ پر پونے لوہمارگ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کانت دھیورے کو مقرر کیا گیا ہے ، معلوم ہوکہ بارکنڈ اس سے قبل تین سال تک ناسک سٹی پولیس کمشنریٹ کے کرائم ڈیپارٹمنٹ کے انچارج بھی رہے چکے ہیں ۔
وہیں ناسک پولس کمشنر انکش شندے کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ پر سندیپ کارنک کو مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی جانب سے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
سندیپ کارنک اس سے پہلے پونے کے جوائنٹ کمشنر آف پولیس کے طور پر کام کر رہے تھے۔ انکش شندے کا تبادلہ اسپیشل انسپکٹر جنرل آف اسٹیٹ انٹیلی جنس کے طور پر کیا گیا ہے ۔