مالیگاؤں / بروز منگل صبح 7 بجے کے درمیان کیمپ روڈ پر محکمہ فارسٹ آفس کے سامنے ایک حادثہ پیش آیا جس میں موٹر سائیکل سوار دیوئیڈر سے ٹکرا کر جاں بحق ۔
ملی تفصیلات کے مطابق سوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ آج بروز منگل صبح 7 بجے کے درمیان کیمپ روڈ پر چھتری کے آگے واقع فارسٹ آفس کے سامنے اجنگ وڑیل سے مالیگاؤں آرہے شیخ محسن شیخ اکبر 32 سال ساکن سروے نمبر 172 گھر نمبر 324 نجمہ آباد مالیگاؤں اپنی موٹر سائیکل پر
تیز رفتاری سے سڑک پر واقع ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے سبب حادثے کا شکار ہوتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔ مرحوم کے پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کارروائی میں شفیق اینٹی کرپشن ، عارف ایّا ، خالد ایس کے ، ضیاء مسکان ، تارے قلعہ گروپ وغیرہ نے معاونت کرتے ہوئے دوپہر ایک بجے مرحوم کی لاش اہل خانہ کے سپرد کی ۔