مالیگاؤں : 15 نومبر / شیو سینا کے ڈپٹی لیڈر مالیگاؤں تعلقہ بالخصوص مالیگاؤں آؤٹر کے اہم سیاسی گھرانے ہیرے پریوار پر ان دنوں بری گھڑی چل رہی ہے ۔ان کے خلاف ہر فن کچھ نہ کچھ الزامات عائد ہورہے ہیں ۔گزشتہ دنوں ہی ان پراجیکٹس پولس اساتذہ کی تقرری کا الزام لگایا گیا۔اب خبر آرہی ہے کہ شیو سینا لیڈر ادوئے ابا ہیرے کو پولس نے حراست میں لے لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ادوئے ہیرے نے رینوکا سوت گرنی کے لئے NDCC بینک سے 7 کروڑ پچاس لاکھ روپے قرض لیا تھا اور اسے ابھی تک ادا نہیں کیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں کئی ماہ قبل رمضان پورہ پولس اسٹیشن میں ہیرے کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔اس سلسلے میں ادوئے ہیرے نے ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی ۔اب انہیں اس معاملے میں ناسک دیہی پولس نے حراست میں لیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ ادوئے ہیرے کو مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال سے ناسک دیہی پولس نے حراست میں لیا ہے ۔مزید تفصیل کا انتظار ہے ۔