مشہور خبریں

سوند گاؤں پھاٹے پر تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکّر سے زخمی ہوئی خاتون کی موت ، شوہر زخمی

 


مالیگاؤں / پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق لکشمن تاناجی شیوالے 39 سال ساکن سوند گاؤں مالیگاؤں نے پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں فریاد دی کے 14 نومبر 2023 کو صبح 8 بجے میرے والد اور والدہ بذریعہ ڈسکور موٹر سائیکل MH 41 K 2389 پر دھولیہ کی سمت لینور سائنہ خرد جارہے تھے کے اسی دوران سوند گاؤں پھاٹہ دانش کاٹا کے پاس موٹر سائیکل MH 41 Y 8223 پر سوار نامعلوم ڈرائیور نے جلد بازی اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے میرے والد کی موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکّر دے ماری ،

جس کے سبب موٹر سائیکل پر سوار میری والدہ اور والد شدید زخمی ہوئے اور میری والدہ کی موت واقع ہوگئی ، اس دوران نامعلوم موٹر سائیکل اپنی موٹر سائیکل موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا ، اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے ملی شکایت کی بنیاد پر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 330/023 قلم 304 (اے ) ، 279 ، 337 ، 338 ، 427 موٹر وہیکل قاعدہ قلم  184، اور 134 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، دیگر تحقیقات اے پی آئے بڑگجر کررہے ہیں ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.